اسلام آباد: نائب چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم پی ٹی آئی مخالف کارروائی کے دوران پاکستان کیلئے جنگ جاری رکھیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری سینئر قیادت اسلام آباد میں غیر قانونی طور پر اغوا کیے گئے چیئرمین عمران خان سے ملاقات اور رہائی کیلئے لڑ رہی ہے۔
عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں جلد لائحہ عمل کا اعلان کروں گا، شاہ محمود
ٹوئٹر پیغام میں نائب چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کہا کہ ہم پی ٹی آئی کارکنان، ہمدردوں اور عوام الناس کو سڑکوں پر نکلنے اور پر امن احتجاج کی کال دیتے رہیں گے تاکہ اس غیر آئینی روئیے کا سامنا کیا جاسکے۔
پیغام میں سابق وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ہم کسی کو ہرگز اجازت نہیں دیں گے کہ وہ قانون کی دھجیاں بکھیرے۔ عمران خان کے بعد علی زیدی اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ہمارے کارکنان پر گولیاں چلائی گئیں۔
سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے کارکنان، خواتین اور بچوں بوڑھوں کو قتل کیا گیا، شیلنگ کی گئی، واٹر کینن کے ذریعے کیمیائی پانی چھڑکا گیا۔ آج ملتان میں میرے آفسز پر چھاپہ مار کر اسٹاف کو مارا پیٹا گیا۔
Our senior leadership is in Islamabad, fighting to meet our Chairman @ImranKhanPTI and have him released from this illegal abduction.
We continue to call @PTIofficial family workers, supporters, and the people of Pakistan onto the streets for peaceful protest against this…
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) May 10, 2023
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ بات بالکل واضح کردینا چاہتا ہوں کہ ہم ان تاریک فورسز کے سامنے جھکیں گے نہیں اور ہمیشہ قائدِ اعظم کے پاکستان کیلئے لڑتے رہیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








