اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج شام وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔
اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری کے بعد کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی مخالف کارروائی، پاکستان کیلئے جنگ جاری رکھیں گے۔شاہ محمود قریشی
دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کی پیشی کے موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے اور صرف عدالت کی جانب سے مجاز افراد کو عدالت کے احاطے میں داخلہ کی اجازت ہو گی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جبکہ دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








