چند کرپٹ خاندان حکومت گرانے کیلئے خریدوفروخت کررہے ہیں۔شہباز گل

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو عدالت میں پیش کردیا گیا
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو عدالت میں پیش کردیا گیا

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ چند کرپٹ خاندان حکومت گرانے کیلئے خریدوفروخت کر رہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی شہباز گل نے کہا کہ ایک طرف چند کرپٹ خاندان اور ان کے گماشتے کسی بھی طرح عمران خان کی حکومت ہٹانے کیلئے خریدوفروخت کر رہے ہیں جبکہ دوسری طرف سمندر پار پاکستانی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ق لیگ بلیک میل کررہی ہے، شیخ رشید کاالزام، مونس الٰہی کا منہ توڑ جواب

ٹوئٹر پیغام میں شہباز گل نے کہا کہ پی ٹی آئی سے وابستہ ہزاروں سمندر پار پاکستانی عمران خان کا شکریہ ادا کرنے کیلئے اسلام آباد پہنچے ہیں۔ شکریہ کہ انہیں ووٹ کا حق دیا، آزاد خارجہ پالیسی سے سبز پاسپورٹ کی عزت بڑھائی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پانچ سیٹوں والی مسلم لیگ (ق) پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے بلیک میل کر رہی ہے جبکہ حکومت کسی سے بلیک میل ہونے والی نہیں ہے۔ 

وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیراعظم سے یکجہتی اور حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کم سے کم ووٹ رکھنے والے وزیراعلیٰ کی سیٹ کے لیے بلیک میل کر رہے ہیں، حکومت کسی سے بلیک میل نہیں ہوگی۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور وفاقی وزیر مونس الٰہی نے وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے گزشتہ روز کہا کہ شیخ رشید ق لیگ کے بڑوں سے مالی تعاون حاصل کرتے تھے۔

Related Posts