دفتر خارجہ نے بھارتی میزائل کے پاکستان میں داخلے پر سوالات اٹھا دئیے

تازہ ترین

تازہ ترین

دفتر خارجہ
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: دفترِ خارجہ نے بھارتی میزائل کے پاکستان میں بلا اشتعال داخلے پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت وضاحت کرے کہ میزائل پاکستان میں داخل کیسے ہوا؟ عدالتی تحقیقات کا فیصلہ کافی نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق دفترِ خارجہ نے بھارت سے میزائل کے پاکستان میں داخلے پر مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بھارتی وزارتِ دفاع کے بیان کا نوٹس لیا ہے۔ اندرونی عدالتی تحقیقات کا فیصلہ افسوسناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

چند کرپٹ خاندان حکومت گرانے کیلئے خریدوفروخت کررہے ہیں۔شہباز گل

ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ بھارتی حکام نے جو سادہ سی وضاحت پیش کی، وہ کافی نہیں، بھارت کچھ سوالات کے جوابات دے۔ حادثاتی میزائل فائرنگ اور روکنے کے طریقہ کار کی وضاحت کی جائے، میزائل کی قسم اور خصوصیات واضح طور پر بیان ہونی چاہئیں۔

دفترِخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت کو میزائل کی پرواز کا راستہ اور رفتار واضح کرنے کی ضرورت ہے۔ میزائل مڑ کر پاکستان میں کیسے داخل ہوگیا؟ کیا اس میں خود کو تباہ کرنے کی صلاحیت تھی؟ کیا بھارتی میزائل معمول کی دیکھ بھال کیلئے بھی لانچ کیے جاتے ہیں؟

بھارتی میزائل پر مزید سوالات اٹھاتے ہوئے ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کی طرف سے وضاحت طلب کیے جانے کا انتظار کیوں کیا؟ کیا مسلح افواج نے ہی میزائل فائر کیا تھا یا بدمعاش عناصر نے؟واقعے میں سنگین نوعیت کی خامیاں ہیں۔ 

Related Posts