انسدادِ دہشت گردی سینٹر پبی میں پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلوں کا اختتام

تازہ ترین

تازہ ترین

انسدادِ دہشت گردی سینٹر پبی میں پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلوں کا اختتام
انسدادِ دہشت گردی سینٹر پبی میں پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلوں کا اختتام

نوشہرہ: پبی کے انسدادِ دہشت گردی سینٹر میں پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلوں کا اختتام ہوگیا ہے، انسپکٹر جنرل ٹریننگ لیفٹیننٹ جنرل محمد عدنان مہمانِ خصوصی تھے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ اینٹی ٹیرر ازم سینٹر پبی میں پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے اختتام پذیر ہوئے جن میں 8 بین الاقوامی ٹیموں نے حصہ لیا۔ مہمانِ خصوصی لیفٹیننٹ جنرل محمد عدنان نے انعامات اور میڈلز تقسیم کیے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم حافظ آباد میں جلسے سے خطاب آج کرینگے

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلوں میں ملتان کور پہلے جبکہ راولپنڈی کور دوسرے نمبر پر رہی جبکہ ٹیموں کی جسمانی برداشت، ذہنی چستی اور عملی مہارت کا جائزہ لیا گیا۔ نیپال، ترکی اور ازبکستان نے سونے کا تمغہ جیتا۔

بیان کے مطابق آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلوں کے دوران کینیا، مراکش اور سری لنکا نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا جبکہ اردن اور سعودی عرب کی ٹیمیں کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہیں۔ مقابلوں کو دیکھنے کیلئے مختلف ممالک کے سفیر موجود تھے۔

سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی اور مراکش کے سفیر محمد کارمون کے علاوہ مقابلوں میں شریک ممالک کے مبصرین اور دفاعی اتاشیوں نے بھی شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مقابلوں کا مقصد ٹیموں کی صلاحیتوں کاجائزہ لینا تھا۔ 

Related Posts