اسلام آباد پولیس پر تشدد کیا گیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں، ملزمان نے 2 اہلکاروں کو زخمی کردیا اور وردیاں بھی پھاڑ ڈالیں۔
تفصیلات کے مطابق موٹر وے ٹول پلازہ پر پولیس اہلکاروں پر تشدد کا مقدمہ تھانہ نصیر آباد میں درج کیا گیا ہے۔ مدعی پولیس اہلکاروں کا مقدمے کے متن میں کہنا ہے کہ ٹول پلازہ پر چند گاڑیوں کو لاپرواہی کے باعث چلانے کے باعث روک دیا گیا۔
پولیس کے رکنے کے اشارے پر ملزمان رکے تاہم موٹر وے پولیس نے کھلی باڈی والی گاڑی میں پیچھے بیٹھنے والے افراد کو روکا اور قانون سے آگاہ کیا تو غالب محمد نامی ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ پولیس پر لاتوں اور مکوں سے حملہ کردیا۔
کراچی میں پاسبان عزاء کے رہنما قتل، شہر میں کشیدگی، کاروبار بند

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








