عوامی رابطہ مہم، وزیر اعظم حافظ آباد میں جلسے سے خطاب آج کرینگے

تازہ ترین

تازہ ترین

PM Shehbaz Sharif orders foolproof security for Imran Khan

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں حافظ آباد میں جلسے سے خطاب آج کریں گے جس کا مقصد تحریکِ عدم اعتماد سمیت ملک کے سیاسی و قومی مسائل پر روشنی ڈالنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج حافظ آباد میں پی ٹی آئی کارکنان اور عوام کے جمِ غفیر سے خطاب کریں گے جس کے دوران مہنگائی سمیت دیگر چیلنجز پر قابو پانے کیلئے پی ٹی آئی حکومت کی پالیسیاں عوام کے سامنے رکھی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

دیوالیہ معیشت مستحکم،مہنگائی کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وزیراعظم

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ حافظ آباد تیار رہے، منڈی بہاؤ الدین، میلسی اور دیر میں وزیر اعظم کے جلسے کامیاب رہے، اب وزیر اعظم حافظ آباد میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

 

ٹوئٹر پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ وزیر اعظم اتوار کے روز عوامی رابطہ مہم کے تحت عوامی جلسے سے خطاب کریں گے، عوام وزیر اعظم پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں۔ اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد عمران خان پر اعتماد پلس میں بدل گئی۔

گزشتہ روز وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ وزیر اعظم حافظ آباد کا دورہ کریں گے، وزیر آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔ حافظ آباد میں ہسپتال اور یونیورسٹی بنائی جائے گی۔ حافظ آباد کا جلسہ کامیاب ثابت ہوگا۔ 

Related Posts