سی سپارک، پاک بحریہ کا شمالی بحیرۂ عرب میں فائرپاور کا کامیاب مظاہرہ

تازہ ترین

تازہ ترین

سی سپارک، پاک بحریہ کا شمالی بحیرۂ عرب میں فائرپاور کا کامیاب مظاہرہ
سی سپارک، پاک بحریہ کا شمالی بحیرۂ عرب میں فائرپاور کا کامیاب مظاہرہ

 پاک بحریہ نے مشق سی سپارک 2022 کے دوران بحیرۂ عرب میں فائر پاور کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے جس پر نیول چیف نے اطمینان کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نیوی نے مشق سی سپارک 2022 میں شمالی بحیرۂ عرب میں فائر پاور کا کامیاب مظاہرہ کیا۔ امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے فائر پاور ڈسپلے کا مشاہدہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

انسدادِ دہشت گردی سینٹر پبی میں پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلوں کا اختتام

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ نیوی کے بحری جہاز، آبدوز اور ہوائی جہاز نے سطحِ آب اور زیرِ آب مار کرنے والے میزائلز اور تارپیڈو کامیابی سے فائر کیے۔

فائر پاور ڈسپلے کے متعلق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ ہتھیاروں سے فائرنگ کے کامیاب مظاہرے پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت اور حربی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

پاکستان نیوی کی جاری کی گئی ویڈیو میں فائر پاور کا کامیاب مظاہرہ دیکھا جاسکتا ہے۔نیول چیف نے کہا کہ پاک بحریہ ملکی دفاع ناقابلِ تسخیر بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بحریہ سمندری حدود میں دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

Related Posts