فیصل آباد:وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں کی قیادت پر دھاندلی کو پروان چڑھانے کا الزام لگادیا۔
میڈیا سے گفتگو میں فرخ حبیب نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر الزامات لگادیے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور بلاول بھٹو کو ٹھپہ مافیا راس رہتا ہے، یہ دونوں ہی رہنما دھاندلی کو پروان چڑھانا چاہتے ہیں۔وزیر مملکت نے کہا کہ ہر انتخابات کے بعد دھاندلی کا شور مچایا جاتا ہے۔
الیکٹرونک ووٹنگ پر شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے اعتراض میں کوئی جان نہیں۔اْنہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) شفاف انتخابات کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
فرخ حبیب نے کہا کہ کنٹونمنٹ انتخابات میں پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان انتخابات میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ محدود ہو کر ریجن کی سطح کی رہ چکی ہیں۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم 24ستمبر کو اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب کریں گے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








