کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید میر مرتضی بھٹو کو ان کے 25 ویں یومِ شہادت پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری کردہ اپنے پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ شہید میر مرتضی بھٹو کو ایک گہنونی سازش، “ایک بھٹو کو نشانہ بنانے کے لیئے، دوسرے بھٹو کو قتل کردو”، کے تحت شہید کیا گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کے بعد ملک پر آمریت کو مسلط کیا گیا، تو بھٹو خاندان کے دیگر افراد کی طرح شہید میر مرتضیٰ بھٹو نے بھی عوام کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی اور جدوجہد کے میدان میں کھڑے ہوگے۔
مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن کے نوٹسز کے بعد وفاقی وزرا آپے سے باہر ہو گئے،سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








