سانحہ اے پی ایس کی روح فرسا یادیں تکلیف دے رہی ہیں۔شہباز شریف

تازہ ترین

تازہ ترین

Court grants NAB 14-day physical remand of Shehbaz Sharif

قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ 16 دسمبر پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جبکہ سانحہ اے پی ایس (آرمی پبلک اسکول) کی روح فرسا یادیں تکلیف دے رہی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا کہ دل و روح پر اے پی ایس کے معصوم بچوں کی شہادت کے نشان آج بھی قائم ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کا زخم آج بھی اسی طرح تازہ ہے اور وقت اسے بھرنے میں ناکام ہے۔ میں شہدائے اے پی ایس کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرتا ہوں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف نے کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ حملے کی شدید مذمت  اور پر تشدد واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ حملے کے حوالے سے 4 روز قبل  اپنے بیان میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ ہنگامہ آرائی کا یہ واقعہ قابلِ مذمت ہے جس کی اعلیٰ سطحی و غیر جانبدارانہ تحقیقات ضروری ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ روز ہونے والی غنڈہ گردی کے باعث ہر پاکستانی کا سر شرم سے جھک گیا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) سمیت ہر اپوزیشن پارٹی کو مریضوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع کا شدید افسوس ہے۔

مزید پڑھیں:  انسٹیٹیوٹ حملے کی تحقیقات کرائی جائیں۔شہباز شریف کا مطالبہ

Related Posts