ہندوتوا: مودی حکومت بھارت میں اقلیتوں کے حقوق کو روند رہی ہے۔شاہ محمود قریشی

تازہ ترین

تازہ ترین

ہندوتوا: مودی حکومت بھارت میں اقلیتوں کے حقوق کو روند رہی ہے۔شاہ محمود قریشی
ہندوتوا: مودی حکومت بھارت میں اقلیتوں کے حقوق کو روند رہی ہے۔شاہ محمود قریشی

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت میں نریندر مودی حکومت ہندوتوا فاشسٹ نظرئیے پر عمل پیرا ہو کر اقلیتوں کے حقوق روند رہی ہے اور اقلیتوں کو سبوتاژ کیا جارہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سب سے پہلے مقبوضہ جموں و کشمیر کی آئینی حیثیت میں غیر قانونی تبدیلی کی گئی، پھر بابری مسجد کا فیصلہ اور اس کے بعد متنازعہ شہریت بل لایا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تینوں اقدامات سے ثابت ہوتا ہے کہ مسلمانوں کو ہدف بناتے ہوئے تمام اقلیتوں کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ بھارت میں اقیتوں سے امتیازی سلوک روا رکھا جاتا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی ریاست کی طرف سے مسلم بھارتی طلبائے جامعہ ملیہ اسلامیہ اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے خلاف طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا گیا جس پر ہمیں تشویش ہے، جبکہ طلبہ متنازعہ بل کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا  کہ حکومت نے وزیر اعظم کے بھانجے حسان نیازی کی گرفتاری پر کوئی پابندی نہیں لگائی، خود وزیر اعظم قانون کی حکمرانی کے قائل ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے 3 روز قبل بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے بھی حسان نیازی کی گرفتاری پر کوئی قدغن نہیں لگائی گئی۔ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو جو مناسب لگے، کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  حسان نیازی کی گرفتاری پر کوئی پابندی نہیں۔شاہ محمود قریشی 

Related Posts