پاکستانی قوم کو لوٹنے والے شہباز شریف کا احتساب ضروری ہے۔عبدالعلیم خان

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستانی قوم کو لوٹنے والے شہباز شریف کا احتساب ضروری ہے۔عبدالعلیم خان
پاکستانی قوم کو لوٹنے والے شہباز شریف کا احتساب ضروری ہے۔عبدالعلیم خان

لاہور: پاکستان تحریکِ انصاف کےسینئر رہنما اور پنجاب کے صوبائی وزیر برائے خوراک  عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کو لوٹنے والے قومی اسمبلی کے قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف کا احتساب ضروری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف کے خلاف ناقابلِ تردید ثبوت موجود ہیں کہ انہوں نے براہِ راست رشوت اور غیر قانونی کمیشن وصول کیے۔

صوبائی وزیرِ خوراک عبدالعلیم خان نے کہا کہ یہ کک بیکس اور کمیشن شہباز شریف نے اپنی 10 کمپنیوں کے نام پر حاصل کیے جس کے بعد ان پر 17 اعشاریہ 4 ارب روپے کی بدعنوانی ثابت ہوچکی ہے۔

پنجاب کے وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے قوم کے ساتھ لوٹ مار کی اور ان کا پیسہ کھایا جس کے باعث انہیں جواب دہ ہونا پڑے گا جبکہ انصاف سے کوئی بالاتر نہیں۔ 

Related Posts