لاک ڈاؤن کے دوران پاکستانیوں کی زیادہ تر تعداد کا رویہ خوشگوار رہا۔سروے رپورٹ

تازہ ترین

تازہ ترین

لاک ڈاؤن کے دوران پاکستانیوں کی زیادہ تر تعداد کا رویہ خوشگوار رہا۔سروے رپورٹ
لاک ڈاؤن کے دوران پاکستانیوں کی زیادہ تر تعداد کا رویہ خوشگوار رہا۔سروے رپورٹ

اسلام آباد: آن لائن سروے کی ویب سائٹ گیلپ سروے کے مطابق کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں نافذ لاک ڈاؤن کے دوران پاکستانیوں کی زیادہ تر تعداد کا رویہ خوشگوار رہا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عوام کے موڈ کے حوالے سے کیے گئے سروے کے نتائج شائع کیے گئے۔ گیلپ سروے نے اپنے پیغام میں کہا کہ 29 فیصد پاکستانیوں کا رویہ لاک ڈاؤن کے دوران خوشگوار رہا۔

گیلپ سروے کے نتائج کے مطابق 29 فیصد پاکستانیوں کا رویہ گزشتہ 7 روز کے دوران مسرت سے بھرپور رہا، جبکہ 24 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ ہمیں لاک ڈاؤن کے دوران بوریت کا سامنا رہا۔

سروے کے نتائج کے مطابق 20 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث ہم ذہنی دباؤ کا شکار رہے جن میں زیادہ تعداد خواتین کی ریکارڈ کی گئی۔ مجموعی طور پر خوشگوار رویے کے حامل افراد کی تعداد بوریت اور ذہنی دباؤ محسوس کرنےوالوں سے زیادہ رہی۔ 

Related Posts