شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی، پیپلزپارٹی کا 4 اپریل کو جلسہ کرنے کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی، پیپلزپارٹی کا 4 اپریل کو جلسہ کرنے کا اعلان
شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی، پیپلزپارٹی کا 4 اپریل کو جلسہ کرنے کا اعلان

کراچی: کورونا کی خطرناک صورتحال ، پاکستان پیپلزپارٹی نے 4 اپریل کو راولپنڈی میں جلسہ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ جلسے کے لیے جگہ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت بلاول ہاؤس میں اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت کے سلسلے میں راولپنڈی میں جلسہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

بلاول بھٹو کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، فیصل کریم کنڈی، ہمایوں خان، قمرزمان کائرہ، نثار کھوڑو، وقار مہدی۔ چوہدری منظور اور زمرد خان نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی باتوں پر اب کوئی یقین نہیں کرتا، بلاول بھٹو اگلے وزیراعظم ہونگے، انتھنی نوید

بلاول ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ، راجہ پرویز اشرف ، شیری رحمان اور نیر بخاری نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی ( سی ای سی ) کا کہنا تھا کہ چار اپریل کو قائد عوام کی شہادت کے سلسلے میں راولپنڈی میں ہونے والے جلسے کے مقام کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

Related Posts