پاکستان کی سیاست سے شریف خاندان کا دل بھر چکا ہے، فواد چوہدری

تازہ ترین

تازہ ترین

Fawad-Chaudhry

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست سے شریف خاندان کا دل بھر چکا ہے، حمزہ اور مریم کے باہر جانے پر حکومت آج راضی ہو جائے یہ جوتے چھوڑ کر دوڑ لگا دیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست سے شریف خاندان کا دل بھر چکا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ جو سیاسی گرو مسلم لیگ (ن) سے امیدیں لگائے بیٹھے ہیں ان کی اطلاع کے لئے شریف خاندان صرف ایک معاملہ چاہتا ہے کہ ان کے باقی ماندہ خاندان کو باہر جانے دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حمزہ اور مریم کے باہر جانے پر حکومت آج راضی ہو جائے یہ جوتے چھوڑ کر دوڑ لگا دیں گے۔

Related Posts