لاہور: معروف بالی ووڈ اداکار اور بھارتی سیاست دان شتروگن سنہا کی صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے کشمیر کے معاملے پر پاکستان کے مؤقف کی تائید کی۔
صدارتی ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بھارتی سیاست دان شترو گن سنہا کی لاہور میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ امن قائم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھارتی سیاست دان اور اداکار شترو گن سنہا کو کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور لاک ڈاؤن کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








