وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما و چیف آف اسٹاف بنی گالہ شہباز گل کے خلاف قومی اداروں کے خلاف بغاوت پر اُکسانے کے الزام میں مقدمے کی سماعت آج ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق شہباز گل پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی ایک تقریر کے دوران قومی اداروں کے اندر بغاوت پیدا کرنے کی کوشش کی۔ مقدمے کی سماعت اسلام آباد کی مقامی عدالت کرے گی۔
سابق معاونِ خصوصی شہباز گل کا نام ای سی ایل میں شامل
اسلام آباد کی مقامی عدالت میں بغاوت پر اُکسانے کے مقدمے کی سماعت کے دوران آج ہی عمران خان کے سابق معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل پر فردِ جرم عائد کی جاسکتی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے عمران خان دور کے سابق معاونِ خصوصی اور پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا نام ای سی ایل (ایگزٹ کنٹرول لسٹ) میں ڈال دیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ قیادت وفاقی کابینہ نے سابق ترجمان حکومتِ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی جس کی سفارش اسلام آباد حکومت نے کی تھی۔
قبل ازیں عمران خان دور میں وزیر اعظم کے سابق معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے مطالبے کے مطابق عام انتخابات کا اعلان آئندہ چند روز میں ہوجائے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








