بھارتی فلمز کے معروف اداکار عامر خان کی بیٹی آئرا خان کی اپنے قریبی دوست اور فٹنس ٹرینر نوپور شیکھر سے منگنی ہوگئی ہے۔
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مسٹر پرفیکشنسٹ کہلانے والے عامر خان کی بیٹی آئرا خان اور نوپور کی منگنی کی تقریب گزشتہ روز ممبئی میں منعقد ہوئی جس میں عامر خان بھی شریک ہوئے۔
بھارتی اداکارہ سشمیتا سین کی 47ویں سالگرہ
فلم انڈسٹری اور تھیٹر کیلئے ہدایتکاری کے فرائض انجام دینے والی آئرا خان کی منگنی کی تقریب میں عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ اور رینہ دتہ سمیت قریبی دوست احباب بھی شریک ہوئے۔
بعد ازاں آئرا خان کی منگنی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر ڈال دی گئیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی ہیں۔ تقریب کیلئے آئرا خان نے سرخ جبکہ نوپور شیکھر نے کالے اور سفید رنگ کے کپڑے پہنے۔
گزشتہ برس ہی آئرا خان نے نوپور شیکھر سے تعلقات کی تصدیق کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ فٹنس ٹرینر نوپور شیکھر سے تعلقات ذاتی اور محبت پر مبنی ہیں۔ آئرا خان 8 مئی 1997 کو عامر خان کے ہاں پیدا ہوئی تھیں۔
معروف ہدایتکارہ آئرہ خان نے بھارت کے شہر ممبئی میں جنم لیا اور 2005 سے لے کر 2014 تک ممبئی کے ہی ایک ہائی اسکول سے تعلیم حاصل کی، ان کو اعلیٰ تعلیم کیلئے نیدر لینڈز بھیجا گیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








