اسلام آباد: وفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ توشہ خانہ کی دلدل میں دھنس چکا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ توشہ خانہ کے نہایت قیمتی تحائف کی لوٹ مار چھپانے کیلئے اور ان کے چمچے جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔
مخالفین کو پھانسنے کے جال عمران خان نے بنے۔سعد رفیق
توشہ خانہ کے نہایت قیمتی تحائف کی لوُٹ مارچھُپانے کیلئےعمران اورانکے چیخے جھوٹ پرجھوٹ بول رھے ھیں مگربات نہیں بن رھی
کىئ تحائف اونے پونے خریدکربیچے گئے، متعددتحائف بغیر اندراج غائب کیے گئےلونگ مارچ توشہ خانہ کی دلدل میں دھنس چُکا#توشہ_خانے_کا_چور_عمران
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) November 19, 2022
ٹوئٹر پیغام میں وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جھوٹ پر جھوٹ کے باوجود بات نہیں بن رہی۔ کئی تحائف اونے پونے خرید کر بیچے گئے، متعدد تحائف بغیر اندراج غائب کیے گئے۔ لانگ مارچ توشہ خانہ کی دلدل میں دھنس گیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو نااہل قرار دینا افسوسناک ہے تاہم مخالفین کو پھانسنے کے جال بھی عمران خان نے بنے۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ ماہ اپنے پیغام میں وفاقی وزیرِ ریلوے نے کہا کہ کسی کی نااہلی یا گرفتاری پر شادیانے بجانا نامعقول کام ہے جبکہ مجھے عمران خان کی نااہلی پر افسوس ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








