ہوشاب میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

کوئٹہ: بلوچستان کے شہر کیچ کے علاقے ہوشاب میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہوشاب میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز نے چھاپہ مار کارروائی کی جس کے دوران 2 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے کے دوران ہلاک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

ہوشاب میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایف سی کا جوان کفایت اللہ شہید

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ دہشت گردوں کو بلوچستان کا امن و استحکام سبوتاژ نہیں کرنے دیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ہوشاب میں دہشت گردوں نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے بارودی سرنگ بچھا دی، دھماکے کے نتیجے میں ایف سی کا جوان کفایت اللہ فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہوگیا۔

ترجمان پاک فوج (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے ہوشاب کے قریب شپک کے مقام پر بارودی سرنگ بچھا کر5 ماہ قبل ایف سی کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا۔ واٹر باؤزر ٹکرانے کے باعث دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں شہادت ہوئی۔

شہید سپاہی کفایت اللہ کا تعلق سبی سے تھا، دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

Related Posts