ہم نے عوامی پریشانیاں ختم کرنیکی منصوبہ بندی کرلی۔شہباز شریف

تازہ ترین

تازہ ترین

شہباز شریف
آئین اور قانون کے ساتھ سنگین مذاق کیا جا رہا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

لاہور: صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے عوامی پریشانیاں ختم کرنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے، امیدوار عوام کو ہمارے معاشی ایجنڈے پر آگہی دیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ن لیگی رہنماؤں نے سابق وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی صورتحال کے ساتھ ساتھ انتخابی مہم کے حوالے سے گفتگو کی۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODQ5NjIsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NDk2MiAtINin24zaqSDZvtin2LHZuduMINqp2Ygg2LPZhtqv2YQg2KLYpNm5INqp2LHaqduSINmG2qnYp9mE2Kcg2q/bjNinINiq2Ygg2YXYuduM2LTYqiDaiNmI2Kgg2KzYp9im24zar9uM25Tar9mI24HYsdiu2KfZhiIsInVybCI6IiIsImltYWdlX2lkIjoxODQ5NjMsImltYWdlX3VybCI6Imh0dHBzOi8vbW1uZXdzLnR2L3VyZHUvd3AtY29udGVudC91cGxvYWRzLzIwMjQvMDEvQmFycmlzdGVyLUdvaGFyLUFsaS1LaGFuLTMwMHgyNTAuanBnIiwidGl0bGUiOiLYp9uM2qkg2b7Yp9ix2bnbjCDaqdmIINiz2Ybar9mEINii2KTZuSDaqdix2qnbkiDZhtqp2KfZhNinINqv24zYpyDYqtmIINmF2LnbjNi02Kog2ojZiNioINis2KfYptuM2q/bjNuU2q/ZiNuB2LHYrtin2YYiLCJzdW1tYXJ5Ijoi2LPYsdio2LHYp9uBINm+24wg2bnbjCDYotim24wg2KjbjNix2LPZudixINqv2YjbgdixINi52YTbjCDYrtin2YYg2qnYpyDaqduB2YbYpyDbgduSINqp24Eg2Kfar9ixINin2YTbjNqp2LTZhiDYs9uSINin24zaqSDZvtin2LHZuduMINqp2Ygg2LPZhtqv2YQg2KLYpNm5INqp2LHaqduSINmG2qnYp9mE2Kcg2q/bjNinINiq2Ygg2YXYuduM2LTYqiDaiNmI2Kgg2KzYp9im25Ig2q/bjNuUIiwidGVtcGxhdGUiOiJzcG90bGlnaHQifQ==”]

اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے جوش و جذبے کو سراہا۔ ملاقات کیلئے آنے والے ن لیگی رہنماؤں میں عبدالرحمٰن کانجو اور امانت شادی خیل شامل تھے۔

ملاقات کے دوران پارٹی کی مستقبل کی سیاسی سرگرمیاں بھی زیرِ غور آئیں۔ ن لیگ کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کیلئے آنے والوں میں سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور رانا منور غوث بھی شامل تھے۔

صدر ن لیگ شہباز شریف نے ن لیگی رہنماؤں سے تبادلۂ خیال کے دوران کہا کہ ن لیگی امیدوار اپنے اپنے حلقوں میں عوام کو مسلم لیگ (ن) کے ایجنڈے سے آگاہ کریں۔ 4سال میں تاریخی تباہی ہوئی۔

شہباز شریف نے کہا کہ 4سالہ تباہی ٹھیک کرنے کیلئے وقت درکار ہے۔ صرف مسلم لیگ (ن) ہی عوام کو ریلیف دینے کی پوزیشن میں ہے۔ عوامی مسائل کے حل کی سنجیدہ منصوبہ بندی صرف ہم نے کی۔

Related Posts