راولپنڈی: سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت کا مسئلہ مہنگائی یا بے روزگاری نہیں بلکہ عمران خان کی گرفتاری ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سابق صدرکو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری کہتے ہیں ڈیفالٹ ہونا معمول کی بات ہے کیونکہ ان کی رقم باہر چلی گئی۔
توشہ خانہ کیس، عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل
ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سابق صدر نے یہ اس لیے کہا کیونکہ ان کی دولت پاپڑ والے یا دہی بلے والے کے ذریعے ملک سے باہر منتقل ہوچکی ہے۔ بلو رانی امریکا میں بلو کے گھر ویمن ڈے منا رہی ہے۔
عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاملات طے نہیں ہوپارہے۔ حکومت غریب کے مسائل حل کرنے کی بجائے اپنے مفادات حل کر رہی ہے۔ پاکستان کو غریب کیلئے ڈیتھ زون بنا دیا گیا ہے۔
سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت کا مسئلہ مہنگائی، بے روزگاری یا معاشی تباہی نہیں بلکہ صرف عمران خان کی گرفتاری ہے جو مہنگی پڑے گی اور بڑی غلطی ثابت ہوگی۔
اس حکومت کامسئلہ بےروزگاری مہنگائی اور
معاشی تباہی نہیں صرف عمران خان کی گرفتاری ہےجومہنگی پڑےگی اوربڑی غلطی ثابت ہوگی۔الیکشن کےمعاملے پرسپریم کورٹ کےفیصلوں کوبھی اگرحکومت نہیں مانتی توپھر قوم کدھرجائے۔حکومتی اتحاد میں پھوٹ پڑچکی ہے۔دو نہیں ایک انتخاب ہوگااس کافیصلہ بھی جلد ہوگا— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 8, 2023
عوامی لیگ کے سربراہ نے کہا کہ الیکشن کے معاملے پر اگر حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے بھی نہیں مانتی تو پھر قوم کدھر جائے؟ حکومتی اتحاد میں پھوٹ پڑ چکی ہے۔ دو نہیں، ایک انتخاب کا فیصلہ بھی جلد ہوگا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








