آج دنیا بھرمیں خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے، اس موقع پر خواتین ایک بار پھر ریلیاں نکالیں گی اور عورتوں کے مسائل کے حوالے سے اپنی آواز کو بلند کریں گی۔
رواں سال پاکستان میں عورت مارچ اتوار12 مارچ کو منایا جائے گا تاکہ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین اس مارچ میں حصہ لے سکیں۔ آئیے اس دن کےموقع پر دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی خواتین پرایک نظر ڈالتے ہیں:
شفیقہ اقبال

24 سالہ شفیقہ اقبال، گوگل کے 1300 ملازمین میں بطورِ ڈیٹا انجینئرکام کرنے والی واحد پاکستانی ہیں۔
شفیقہ اقبال اس وقت وارسا، پولینڈ میں کام کر رہی ہیں۔ پنجاب کے صادق آباد سے تعلق رکھنے والی اس نوجوان خاتون نے اپنی کامیابی سے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
شرمین عبید

دو بار آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز شرمین عبید چنائے پاکستان کی پہلی ہدایت کار، پہلی خاتون، اور سٹار وار فلم کی ہدایت کاری کرنے والی پہلی شخصیت بن گئیں۔
سال 2022 میں وہ مارول سیریز کی ہدایت کاری کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون بن گئیں۔ انہوں نے نہ صرف اس کی خوبصورتی سے ہدایت کاری کی بلکہ پاکستان کے رنگین اور روح پرور گانے بھی پیش کیے جو موسیقی میں ملک کے ذوق کی نمائندگی کرتے تھے۔
نگار جوہر

2019 میں، لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر آرمی میڈیکل کور (AMC) کی کرنل کمانڈنٹ مقرر ہونے والی پاکستان کی پہلی تھری اسٹارخاتون جنرل بن گئیں۔
وہ قابل تعریف خدمات پربہت جلد تمغہ امتیاز (ملٹری)، ہلال امتیاز اور فاطمہ جناح گولڈ میڈل حاصل کرنے والی ہیں۔
عروج آفتاب
عروج آفتاب پہلی پاکستانی فنکار بن گئیں جنہوں نے 2023 کے گریمی ایوارڈز میں اپنا گانا ’اُڈھیرو نا‘ پیش کیا۔
2022 میں، وہ دنیا کے سب سے بڑے امریکی آرٹ اور میوزک فیسٹیول Coachella میں پرفارم کرنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ بھی بن گئیں۔
شازیہ پروین

شازیہ پروین وہاڑی (ملتان کے قریب) میں ریسکیو یونٹ 1122 کی پہلی خاتون فائر فائٹر اور پاکستان کی پہلی خاتون فائر فائٹر ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








