سارا کیا دھرا شہباز شریف کا، ملبہ نگران حکومت پر ڈالا جارہا ہے۔شیخ رشید

تازہ ترین

تازہ ترین

چین نے مشکل کے وقت پاکستان سے دوستی کا حق ادا کیا،شیخ رشید احمد
چین نے مشکل کے وقت پاکستان سے دوستی کا حق ادا کیا،شیخ رشید احمد

راولپنڈی: سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سارا کیا دھرا شہباز شریف حکومت کا ہے جس کا ملبہ موجودہ نگران حکومت پر ڈالا جارہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پہلے یہ کہتے تھے  آئی ایم ایف کا معاہدہ بلاول کے 50سے زیادہ غیر ملکی دوروں کا نتیجہ ہے۔شہباز شریف بھی یہ کہتے نہیں تھکتے تھے کہ معاہدہ انہوں نے کرایا۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان نے مجھے صدر بننے کی پیشکش کی۔پرویز خٹک 

ٹوئٹر پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف کہتے تھے میں نے  آئی ایم ایف سربراہ سے 3ملاقاتیں کر کے یہ  آئی ایم ایف کا معاہدہ کرایا۔ اب لندن میں بیٹھا شہباز شریف کہتا ہے کہ مجھے نہیں معلوم کہ پاکستان میں غریبوں کے ساتھ کیا بیت رہی ہے۔

سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ یہ وہی شہبازشریف ہے جو اپنے کپڑے بیچ کر غریبوں کو ریلیف دینے اور آٹا چینی مفت بانٹنے کی بات کرتا تھا اور عوام کو تکلیف دے کے لندن بھاگ گیا ہے۔ جاتے جاتے اپنے نیب اور منی لانڈرنگ کے سارے کیس ختم کرا گیا۔

عوامی لیگ کے سربراہ نے کہا کہ 200 روپے ڈالر کرانے والا اسحاق ڈار بھی اپنے گرو کے پاس لندن پہنچ گیا۔ شہباز شریف نے جو 10,10کروڑ روپے اپنے ممبروں کو ترقیاتی کاموں کیلئے دیے ہیں اُن سے غریبوں کے بجلی کے بل ادا کیےجائیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ یہ 16مہینے حکومت میں رہے اور سارا کیا دھرا ان کا ہے۔ اب ایک ہفتے کی نگران حکومت پر ملبہ ڈال رہے ہیں اور مگرمچھ کے آنسو رو رہے ہیں۔ جو بجلی کے معاہدے ن لیگ نے  آئی پی پیز کے ساتھ کیے وہ امپورٹڈ فیول کے تھے۔

ساہیوال میں بھی جاکے کارخانہ لگا دیا۔ اس کی قیمت آج قوم ادا کر رہی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ بجلی استعمال نہیں کر رہے لیکن معاہدے کے تحت کارخانے داروں کو مفت پیسے دے رہے ہیں جو غریب کے بل میں وصول کرکے ڈکیتی کی جارہی ہے۔ 

Related Posts