عمران خان نے مجھے صدر اور وزیرِ داخلہ بننے کی پیشکش کی۔پرویز خٹک کا دعویٰ

تازہ ترین

تازہ ترین

کاغان: سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے مجھے صدرِ مملکت اور وزیرِ داخلہ بننے کی پیشکش کی تھی۔جتنے راز میرے پاس ہیں، کسی کے پاس نہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز پرویز خٹک نے کاغان میں جلسے کے دوران تقریر کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ڈکٹیٹر ہیں، ہم جمہوریت پسند انہیں پسند نہیں کرتے۔ وہ تاحیات بادشاہ بننا چاہتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

بجلی بلز پر احتجاج، مسئلے کے حل کی طرف آئیں۔مرتضیٰ سولنگی

 پرویز خٹک کے جلسے میں سابق صوبائی وزیر سید احمد حسین شاہ نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے قافلے میں شمولیت کا اعلان کیا۔ سابق وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان تاحیات بادشاہ بننا چاہتے تھے۔

 پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان کے ذہن میں فرعونیت آگئی تھی۔ وہ اپنے آگے کسی کو لیڈر نہیں مانتے تھے اور نہ چاہتے تھے کہ پارٹی میں کوئی لیڈر ہو۔ شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی ٹکے کی بھی حیثیت نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کبھی پارٹی رہنماؤں کو عزت نہیں دی۔ اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کو بھی عزت نہیں دی گئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے پارٹی کو ڈکٹیٹر کی طرح چلایا۔ تحریکِ انصاف نے مجھے استعمال کرکے حکومت بنائی۔ 

Related Posts