اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کی اپیل پر فیصلہ آج سنایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی اپیل کی سماعت گزشتہ روز کی اورکیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا جو آج سنایا جائے گا۔ ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ فیصلہ سنائے گا۔
مسلم لیگ ن نے نوجوانوں کو بااختیار بنایا، مریم نواز
دریں اثناء عمران خان کی 9 ضمانتیں خارج ہونے کے خلاف درخواستوں پر بھی آج سماعت ہوگی۔ ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ اعتراضات کے ساتھ کیس کی سماعت کرے گا۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف کوئٹہ کے تھانہ بجلی روڈ میں درج مقدمہ ختم کردیا گیا۔ بلوچستان ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ایف آئی آر منسوخ کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کی اپیل پر سماعت پیر کے روز ہوئی، اس سے گزشتہ سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل کی ناسازئ طبیعت کے باعث ملتوی کردی گئی تھی۔
گزشتہ سماعت جمعہ کے روز چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی تھی جو الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز کی استدعا پر بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








