31 جنوری کی ڈیڈ لائن گزرگئی، اپوزیشن کی استعفوں کی دھمکی کھوکھلی نکلی۔شبلی فراز

تازہ ترین

تازہ ترین

31 جنوری کی ڈیڈ لائن گزرگئی، اپوزیشن کی استعفوں کی دھمکی کھوکھلی نکلی۔شبلی فراز
31 جنوری کی ڈیڈ لائن گزرگئی، اپوزیشن کی استعفوں کی دھمکی کھوکھلی نکلی۔شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی 31 جنوری کی ڈیڈ لائن گزر چکی ہے اور اپوزیشن کی طرف سے دی گئی استعفوں کی دھمکی کھوکھلی نکلی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ پی ڈی ایم کی 31 جنوری کی ڈیڈ لائن گزر گئی ہے۔ استعفے دینے کی حزبِ اختلاف کی کھوکھلی دھمکی بھی آشکار ہو گئی۔

پیغام میں وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ قوم کو پتہ چل گیا کہ اپوزیشن رہنماؤں اور پی ڈی ایم کا ایجنڈا ذاتی مفادات اور اقتدار و حکمرانی کی ہوس ہے۔ اپوزیشن کی حسرتیں اور سازشیں دم توڑ گئی ہیں۔

وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ عوام نے اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی رہنماؤں کے ہر قول و فعل کو یکسر مسترد کرنے کے بعد پی ٹی آئی اور عمران خان کی منتخب جمہوری حکومت کا ساتھ دیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کا ہر دعویٰ جھوٹا ، تحریک عدم اعتماد نہیں آئیگی، شبلی فراز

Related Posts