پی ڈی ایم کا ہر دعویٰ جھوٹا نکلا، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد نہیں آئیگی، شبلی فراز

تازہ ترین

تازہ ترین

Shibli Faraz
ن لیگ دھونس، دھاندلی، تشدد کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، شبلی فراز

اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے جتنے ہدف رکھے اس میں بری طرح ناکام ہوئی ہے،پیپلزپارٹی وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانا چاہتی ہے، مسلم لیگ ن کی رائے مختلف ہے،ان میں نہ اتفاق ہے نہ ہوگا۔

براڈ شیٹ کے حوالے سے انکشافات کی انکوائری کمیشن مکمل تحقیقات کریگا،11کھرب کے قرض میں سے 6 کھرب پچھلے قرضوں کی ادائیگیوں میں دئیے،معاشی صورتحال بہتر ہورہی ہے ،معیشت کی بہتری کے اثرات آہستہ آہستہ عوام تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔

سینیٹ انتخابات شفاف طریقے سے ہونے چاہئیں،وزیراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں،پنجاب میں عثمان بزدار وزیراعلی برقرار رہیں گے،پی آئی اے جہاز کا معاملہ جلد حل ہوجائیگا۔ بدھ کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں سینٹ انتخابات اور احتساب پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب سے سینیٹ انتخابات کے لیے ٹکٹ دینے کیلئے کمیٹی کے قیام پر غور کیا گیا، چوہدری سرور ، شاہ محمود قریشی ، عامر کیانی ، اعجاز چوہدری کو بھی شامل کرنے کی تجویز دی گئی ۔

اراکین نے کہاکہ ہمارے قرضے بڑھ گئے وزیر اعظم کی ہدایت پر وزیر خزانہ حفیظ شیخ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ہم نے اب تک11 ہزار ارب قرضے لئے،چھ ہزار ارب قرضوں کی واپسی میں چلے گئے،3ہزار ارب روپے کی بے قدری میں چلے گئے۔ حفیظ شیخ نے کہاکہ کورونا ریلیف میں پندرہ سو ارب میں گئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریاتی شبلی فراز نے کہاکہ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال پر بات چیت ہوئی ،حفیظ شیخ نے ملک کی معیشت اور بیرونی قرضوں پر اجلاس میں بریفنگ دی۔

انہوں نے کہاکہ ماضی میں ڈالر کی قیمت مصنوعی سطح پر رکھا جاتا تھا،کرنٹ اکاوئنٹ خسارہ کو کم کرکے زیرو پر لے کر آئے ہیں ،گیارہ کھرب روپے کے قرضے لیے چھ کھرب روپے بیرونی قرضہ دیا۔

انہوں نے کہاکہ کورونا کے دوران لوگوں احساس پروگرام سمیت سہولیات دی گئیں ،روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے، انڈسٹری متحرک ہوئی مجموعی طور معاشی صورتحال بہتر ہوئی ہے،معیشت مستحکم ہورہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ معیشت کی بہتری کے اثرات آہستہ آہستہ عوام تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔

انہوں نے بتایاکہ منتخب نمائندوں نے وزیراعظم کو اپنے حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا،وزیراعظم نے جاری منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے ہدایت کی، پارلیمنٹ میں قانون سازی اور حکومت کی کارکردگی پر بھی بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کہہ چکے ہیں سینیٹ الیکشن کو مکمل طور پر شفاف ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ ووٹوں کی خریدو فروخت روکنے کے لیے اس کا تدارک ہونا چاہیے،پی ڈی ایم نے جتنے ہدف رکھے اس میں بری طرح ناکام ہوئی ہے، پیپلزپارٹی وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانا چاہتی ہے مسلم لیگ ن کی رائے مختلف ہے،ان میں نہ اتفاق ہے نہ ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ براڈشیٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں نے بڑے پیمانے پر کرپشن اور منی لانڈرنگ کی،وزیراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں۔

مزید پڑھیں: سندھ میں سول ڈکٹیٹرشپ ہے، مراد علی شاہ سے لاقانونیت کا حساب لیں گے، حلیم عادل شیخ

وزیر اطلاعات نے کہاکہ پنجاب میں عثمان بزدار وزیراعلی برقرار رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے وزیراعظم جو فیصلہ کریں گے سب اس پر لبیک کہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پی آئی اے جہاز کا معاملہ جلد حل ہوجائے گا۔

Related Posts