سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عمران خان اور اُن کی پارٹی کو نااہل قرار دینے کی کوشش کرنے والے خود پچھتائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگست میں سجنے والا سیاسی دنگل ملکی اور عوامی مسائل میں اضافہ کرے گا، مستقبل کی ساری ذمہ داریاں عدلیہ کے کندھوں پر آگئی ہیں، 30اگست تک اہم وقت ہے۔