کراچی: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ڈیمانڈ اور سپلائی کی وجہ سے ڈالر میں اتار چڑھاؤ آتا ہے، حکومتی کوششوں کی وجہ سے ڈالر نیچے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی چیمر آف کامرس سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بہت ساری ایسی چیزیں ہیں جو ہمیں چینج کرنا پڑیں گے، دنیا سے قرض لینا مشکل بھی ہوگیا اور شرم بھی آتی ہے، دنیا بھی کہتی ہوگی یہ کسطرح ملک چلارہے ہیں، کبھی کسی سے فون کروالو، کبھی کسی سے فون کروالو۔
انہوں نے کہا ہم نے 450 ملین ڈالر واپس نہیں کیے تو دینے والے سے مزید مانگتے ہوئے شرم آتی ہے۔ 1996 سے آج تک 450 ملین ڈالر واپس نہیں کرسکے۔ آئی ایم ایف کی فنڈنگ سے متعلق کافی پیشرفت کی ہے۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ 80 ارب ڈالر کی درآمدات اور 30 ارب کی برآمدات ہوئیں۔ معیشت کی بہتری کیلئے لگژری اشیاکی درآمد پر پابندی لگائی، ماضی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھتا رہا۔ ہم گروتھ کرتے ہیں پھر برسٹ ہو جاتے ہیں۔ ہم ایکسپورٹ نہیں کر پارہے۔ دنیا بھرمیں شرح سود میں اضافہ ہوگیا۔
پاکستان میں آن لائن ملازمت کے کون کون سے طریقے دستیاب ہیں؟ جانیے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








