اسلام آباد: وفاقی وزیرِ انسانی حقوق شیریں مزاری نے نام لیے بغیر حکومت پر تنقید کرنے پر ن لیگ کے صدر شہباز شریف کو جواب دیتے ہوئے یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ اپوزیشن لیڈر حکومت کی بجائے مریم نواز کی بات کر رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گزشتہ روز ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے نام لیے بغیر حکومت پر تنقید کی جس کا جواب دیتے ہوئے وزیرِ انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ آپ اپنے بڑے بھائی کی بات کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی کی کشتی میں سوراخ، اتحادیوں کا رجحان اپوزیشن کیطرف ہے۔پرویز الٰہی
ٹوئٹر پیغام میں وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا کہ آپ اپنے بڑے بھائی نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کے اپنے متعلق مفروضوں کے متعلق بات کرتے ہوئے بے نقاب ہو گئے ہیں اور آپ کو وزیر اعلیٰ نہ رہتے ہوئے 3سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے۔
واضح رہے کہ شہباز شریف کے ٹوئٹر اکاؤنٹ ٹائٹل پر تاحال وزیر اعلیٰ کے الفاظ موجود ہیں جس کی نشاندہی کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ کیا اب بھی وقت نہیں آیا کہ آپ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو اپ ڈیٹ کریں؟ کیونکہ یہ فریب دینے کے مترادف ہے۔
Aw u have gone public talking about your big bro & his daughter's assumptions about themselves! Also, u do realise u have not been CM for over 3 years now so isn't it time u updated your Twitter handle? Delusional! https://t.co/9chvoHs8CZ
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) March 16, 2022
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








