عدالت کا عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے انتظامات کرانے کا حکم

تازہ ترین

تازہ ترین

عدالت کا عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے انتظامات کرانے کا حکم
عدالت کا عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے انتظامات کرانے کا حکم

کراچی: جوڈيشل مجسٹريٹ نے سیکريٹری صحت سندھ کوخط تحریر کیا جس میں محکمہ صحت کو رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کیلئے انتظامات کرانے کا حکم دے دیا۔

کراچی کی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کیلئے شہری کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت میں لاش کے پوسٹ مارٹم کا حکم جاری کیا گیا تھا جس کے بعد اب عدالت نے محکمہ صحت سندھ کو اس حوالے سے انتظامات کا بھی حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جوڈيشل مجسٹريٹ نےسیکريٹری صحت سندھ کوخط لکھا ہے جس میں ہدايت کی گئی ہے کہ مرحوم ڈاکٹرعامرلياقت حسین کا پوسٹ مارٹم کرنے کے لیے میڈیکل بورڈ بنایا جائے اور پوسٹ مارٹم کی تاریخ مقرر کی جائے۔

واضح رہے کہ معروف مذہبی اسکالر، ایم این اے عامر لیاقت حسین 9 جون کو اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ ملازمین کی اطلاع پر عامر لیاقت کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق ہوئی۔

 

Related Posts