لاہور: امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار اپنا وعدہ پورا کریں اور عوام کو سود فری بجٹ دیں، بجٹ سے دنیا میں سہولت اورپاکستان میں مصیبت آجاتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق نے پری بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ سے پاکستان میں مصیبت، خوف اور مایوسی آجاتی ہے۔ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کم از کم تنخواہ 40ہزار روپے کی جائے۔
شاہ محمود قریشی کا عمران خان کو پارٹی قیادت چھوڑنے کا مشورہ
خطاب کے دوران سراج الحق نے کہا کہ حکومت 18 ہزار اور کروڑوں ماہانہ کمانے والوں کو ایک ہی لاٹھی سے نہ ہانکے۔ جاگیرداروں پر ٹیکس لگایا جائے۔ نوجوانوں کو بلا سود قرض دیا جائے۔حکومت بینک کے قرض کا رخ ایس ایم ایز کی جانب موڑے۔
امیر جماعتِ اسلامی نے کہا کہ وزیرِ خزانہ اپنا وعدہ پورا کریں اور عوام کو سود سے پاک بجٹ دیا جائے۔ آپ آئین کی پیروی کریں اور بیرونی قرضوں پر سود کی بجائے اصل زر واپس کریں۔ میں نے بطور وزیرِ خزانہ خیبر پختونخوا میں 6بجٹ پیش کیے۔
سراج الحق نے حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے خیبر پختونخوا کو قرض سے پاک کیا۔ تجربے کی بنیاد پر یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان میں وسائل کی کمی نہیں ہے۔ حکومت اپنی گورننس بہتر کرے۔ پاکستان ترقی کرے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








