بحیرہ عرب میں موجود سمندی طوفان میں مزید شدت آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان مزید شدت اختیار کرگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان ”بیپرجوائے“ کا رخ شمال کی جانب ہے، اس وقت طوفان کراچی کے ساحل سے 1200 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے، محکمہ موسمیات طوفان کی مانیٹرنگ کررہا ہے،فی الحال طوفان سے کراچی اور بلوچستان کی ساحلی پٹی کو خطرہ نہیں ہے۔

سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، مطلع جزوی طور پر ابرآلود ہے، آج بھی شہر کا موسم گرم اورمرطوب رہے گا، شہر قائد میں آج بھی بادل چھائے رہے گے، آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

خواجہ سرا شہزادی رائے نے کراچی کونسل کی رکن کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 60 سے 70 فیصد کے درمیان رہے گا، نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے باعث گرمی زیادہ محسوس کی جائے گی، اس وقت شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

Related Posts