کچھ کردار اب بھی لاڈلے کی پشت پر ہیں، ترجمان پی ڈی ایم

تازہ ترین

تازہ ترین

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ کہیں نہ کہیں سے لاڈلے کو سہولت دی جارہی ہے۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوام میں عام تاثر موجود ہے کہ لاڈلا اب بھی لاڈلا ہے، کسی نہ کسی صورت میں کہیں نہ کہیں سے لاڈلے کو سہولت دی جارہی ہے۔

حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ لاڈلے کو عدالت نے آئین شکن قرار دیا اور اس کا امریکی سازشی بیانیہ میں جھوٹا ثابت کیا ہے، بدقسمتی سے کچھ کرداروں کی جانب سے اب بھی اس کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے۔

Related Posts