خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کو ٹرسٹی وزیراعلیٰ مقرر کیا ہے، تاہم اتحادی جماعتوں نے فیصلہ کیا کہ حلف برداری کی تقریب آج ہی ہوگی، اور دو درجن سے زائد ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔
حلف اٹھانے والوں میں مسلم لیگ ن کے ارکان کی تعداد زیادہ ہے، جبکہ پیپلزپارٹی کے حسن مرتضیٰ اور یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔