ڈپٹی اسپیکر پنجاب رولنگ کیس کی اہم سماعت پیر کو

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری کی رولنگ کے خلاف پرویز الٰہی کی درخواست پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ سماعت پیر کو کرے گا، کاز لسٹ جاری کردی گئی جبکہ اس حوالے سے سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں۔

سپریم کورٹ اور ریڈ زون کی سکیورٹی فول پروف بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا، ریڈ ذون میں اینٹی رائٹس فورس تعینات کی جائے گی، ہفتہ کو لاہور میں رجسٹری برانچ کے باہر کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی ،جس کے بعد سکیورٹی اداروں کاعدالت عظمیٰ کے باہر پھر کارکنوں کے جمع ہونے کا امکان ہے۔

حکومت نے سپریم کورٹ اور ریڈ زون کی سکیورٹی بڑھا دی ہے، جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ پیر کو کسی صورت سیاسی کارکنوں کو سپریم کورٹ تک رسائی نہ دی جائے، ریڈ زون میں داخلہ آفس کارڈ کی بنیاد پر ہی دیا جائے گا، ریڈ زون میں قیدی وین اور واٹر کینن بھی ریڈ زون میں رکھا جائے گا۔

Related Posts