مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرتے ہوئے پیپلز پارٹی رہنما سیّد نوید قمر نے کہا ہے کہ ن لیگ ہو یا کوئی اور، عوامی مینڈیٹ سے آنا چاہئے، بصورتِ دیگر سیلیکٹڈ والا تاثر جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر سیّد نوید قمر نے کہا کہ نواز شریف کی حاضری ائیر پورٹ پر لگی، ایسا کبھی نہیں ہوا۔ حکومت کس قانون کے تحت کسی سزا یافتہ شخص کی سزا معاف کرسکتی ہے؟
سندھ کے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پی پی پی کامیاب، میئر کراچی نے میدان مار لیا
بیان میں سیّد نوید قمر نے کہا کہ سزا معاف کرنے سے یہ تاثر جائے گا کہ یہ بھی پی ٹی آئی کی طرح سیلیکٹ ہو کر آئے ہیں۔ ن لیگ ہو یا کوئی اور، عوامی مینڈیٹ سے اوپر آنا چاہئے۔ دھاندلی کے نتائج ملک کیلئے تباہ کن ہوتے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر سیّد نوید قمر نے کہا کہ پابندی لگنے سے سیاسی جماعتیں ختم نہیں ہوجاتیں۔ تحریکِ انصاف کو بھی عام انتخابات کا حصہ بننا چاہئے۔ انتخابات کے حوالے سے ملکی تاریخ اچھی نہیں رہی، نہ کبھی صاف و شفاف انتخابات ہوئے۔
پی پی پی رہنما سیّد نوید قمر نے کہا کہ جب نواز شریف کو سزا دی گئی، وہ بھی لگتا تھا کہ ایک پلان کے تحت ہوا لیکن اس کو ریورس کرنے کیلئے بھی ایک سلسلہ چل رہا ہے، جس کے تحت حکومت نے ان کی سزا معطل کردی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








