سندھ کے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پی پی پی کامیاب، میئر کراچی نے میدان مار لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

سندھ کے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے دوران پی پی پی کامیاب رہی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد نے اپنے اپنے حلقوں میں میدان مار لیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سندھ کے ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے صبح 8 بجے سے لے کر شام 5 بجے تک پولنگ کا عمل بلا تعطل کراچی سمیت صوبے بھر میں جاری رہا۔ ضمنی انتخابات میں تیر نے میدان مار لیا۔

جے یو آئی کا لاہور پولیس پر فلسطینیوں کی امداد کیلئے لگائے کیمپ کو اکھاڑنے کا الزام

میئر کراچی اور ڈپٹی میئر کامیاب رہے۔ مرتضیٰ وہاب یوسی 13 کلفٹن سے جیت گئے جبکہ سلمان عبداللہ مراد نے ملیر کی یونین کونسل سے میدان مار لیا جس پر پیپلز پارٹی کارکنان نے رات بھر جشن منایا اور آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

اپنی جیت کی خوشی میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی بھنگڑا ڈالتے نظر آئے جبکہ کراچی کے علاوہ خیر پور کے دونوں وارڈز سے بھی پیپلز پارٹی کامیاب رہی۔ نواب شاہ، سکھر اور ٹھری میر واہ میں بھی پی پی پی کے امیدواروں نے میدان مارلیا۔

جیت کے بعد پی پی پی کارکنان سے تقریر کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آج کی جیت ایک ٹریلر ہے۔ ہم نے عام انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کو ملک کا وزیر اعظم بنانا ہے۔ سندھ میں بھی حکومت بنائیں گے۔

 

Related Posts