جے یو آئی کا لاہور پولیس پر فلسطینیوں کی امداد کیلئے لگائے کیمپ کو اکھاڑنے کا الزام

تازہ ترین

تازہ ترین

جے یو آئی نے الزام عائد کیا ہے کہ لاہور پولیس نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی امداد کیلئے لگائے گئے اس کے کیمپ کو اکھاڑ دیا ہے، جبکہ لاہور پولیس نے اس الزام کو بےبنیاد قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔ 

سوشل میڈیا پر  جے یو آئی کے حامیوں اور کارکنوں کے پیجز پر ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں اور بتایا جا رہا ہے کہ لاہور پولیس نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی امداد  کے حوالے سے لگائے گئے کیمپ کو اکھاڑ دیا ہے۔

دوسری جانب ترجمان لاہور پولیس نے کہا ہے کہ پولیس کی طرف جے یو آئی کا کیمپ اکھاڑنے کا الزام بےبنیاد ہے۔

انہوں نےبتایا کہ پولیس نے مین روڈ بلاک ہونے پر جے یو آئی کی انتظامیہ کو کیمپ تھوڑا پیچھے ہٹانے کےلیے کہا تھا۔

کوہستان میں این جی اوز کی خواتین ملازمین کو جبری شادی کی دھمکی دینے والے کون ہیں؟

ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس فلسطینیوں کے حق میں لگنے والے کیمپس کو مکمل معاونت فراہم کرے گی۔ کیمپ لگانے سے پہلے پولیس سے رابطہ کیا جائے تاکہ مناسب جگہ کا انتخاب کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اپنے فرائض پروفیشنل انداز سے ادا کرتی رہے گی۔

اس سے قبل جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے اپنے بیان کہا تھا کہ لاہور پولیس نے فلسطین کی امداد کےلیے لگائے گئے  کیمپ پر حملہ کرکے اسے اکھاڑ دیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ کیمپوں میں موجود کارکنوں پر تشدد کیا جا رہا ہے۔ پنجاب کی نگراں حکومت اسرائیل کی آلہ کار بننے سے باز رہے۔

Related Posts