نادرا کی اشتہاریوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کیخلاف فوری سماعت کی استدعا مسترد

تازہ ترین

تازہ ترین

نادرا کی اشتہاری مجرموں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کے خلاف فوری سماعت کی استدعا مسترد کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اشتہاریوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کے خلاف درخواست کی فوری سماعت کی استدعا سندھ ہائیکورٹ نے مسترد کی۔ درخواست ڈائریکٹر جنرل نادرا کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

عوام کیلئے خوشخبری، نادرا کا کراچی میں بائیکر سروس متعارف کرانے کا فیصلہ

ڈی جی نادرا کے وکیل نے سندھ ہائیکورٹ میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نادرا کی جانب سے سیکریٹری داخلہ کو خط لکھ دیا گیا ہے۔ ہمیں جب تک مفرور ملزمان کی شناخت فراہم نہیں کی جاتی، شناختی کارڈ بلاک کیسے کیے جاسکتے ہیں؟

سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے کہ نادرا کو اگر ملزمان کا ریکارڈ چاہئے تو آئی جی سندھ سے رابطہ کریں، ہائیکورٹ کے پاس کیا لینے آگئے؟ کیس کی سماعت 24 نومبر کو ہوگی۔ آئی جی سندھ سے ریکارڈ کا تبادلہ کیاجاسکتا ہے۔

ہائیکورٹ نے ڈی جی نادرا کی اشتہاریوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کے متعلق درخواست کی فوری سماعت کی استدعا مسترد کردی۔ سندھ ہائیکورت نے مفرور اور اشتہاری ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل نادرا نے عوام کی آسانی کے لئے شہر میں بائیکر سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس کے ذریعے قومی شناخت کی تجدید سمیت دیگر سہولیات گھر بیٹھے پہنچائی جائیں گی۔

ذرائع کا اس حوالے سے جون کے دوران کہنا تھا کہ قومی شناختی کارڈ پرنٹ ہونے کے بعد شہریوں کے گھر پر نادرا بائیکرز کی جانب سے ڈیلیور کیا جائے گا، کراچی میں بائیکر سہولت کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں۔

Related Posts