پی ٹی آئی کی سابق رکنِ اسمبلی صائمہ ندیم کو بیرونِ ملک جانے سے روک دیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف کراچی ویمن ونگ کی سابق صدر اور سابق رکنِ قومی اسمبلی صائمہ ندیم کو بیرونِ ملک جانے سے روک دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق رکنِ اسمبلی صائمہ ندیم کو بیرونِ ملک جاتے ہوئے روک لیا گیا۔ سابق صدر ویمن ونگ پی ٹی آئی کو کراچی ائیرپورٹ پر غیر ملکی پرواز سے آف لوڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

خود کو ایک روایتی سیاستدان نہیں سمجھتی، صائمہ ندیم

خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ دراز ہوچکا ہے۔ سابق رکنِ قومی اسمبلی صائمہ ندیم غیر ملکی پرواز کے ذریعے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو جارہی تھیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق رکنِ اسمبلی صائمہ ندیم نے کہا کہ ایک رکن قومی اسمبلی کا کام عوامی مسائل کی نشاندہی کرنا ہوتا ہے اور اس کے ساتھ قائمہ کمیٹی کے ایجنڈے پر مختلف قوانین کیلئے کام بھی میری ذمہ داریوں کا حصہ ہے۔

آج سے 3 سال قبل بطور رکنِ قومی اسمبلی ایم ایم نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے صائمہ ندیم نے کہا کہ کراچی میں حلقہ این اے 237 میں فلاحی کام اور حکومت یا پارٹی ترجمان کے طور پر ٹاک شوز یا عوامی فورمز اور کانفرنسوں میں حکومت کی نمائندگی کرنا ہوتی ہے۔

Related Posts