شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

تازہ ترین

تازہ ترین

قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد:  قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے مجموعی ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے پی ڈی ایم سے نکل جانے کے بعد دونوں جماعتوں کے درمیان تعلقات سرد مہری کا شکار ہو گئے تھے،  تاہم شہباز شریف نے چند روز قبل کراچی کے دورے کے دوران پیپلز پارٹی کو ایک سیاسی حقیقت قرار دیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف اور بلاول بھٹو کی آئندہ ہفتے اسلام آبادمیں ملاقات متوقع ہے، شہبازشریف آئند ہ ہفتے اسلام آباد جائیں گے ، اس دوران شہبازشریف مولانا فضل الرحمان سمیت  دیگر اپوزیشن رہنماؤں اور پارلیمانی رہنماؤں سے بھی ملیں گے۔

یاد رہے 30 اگست کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ کا اشارہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اب یہ قافلہ رکے گا نہیں بلکہ جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ملازمین کی برطرف کے خلاف پی پی سٹی ونگ اور الائیڈ ونگز کے عہدیداروں کا احتجاج

Related Posts