کراچی: کراچی کے علاقے ملیر الفلاح سوسائٹی سے لاپتہ ہو کر پاکپتن سے ملنے والی دُعا زہرہ کے والد نے بیٹی کی بازیابی کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاپتہ دُعا زہرہ کے والد نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 16 اپریل کو رات ساڑھے بارہ بجے میری اہلیہ نے بتایا کہ دعا زہرہ لاپتہ ہے، جس کے بعد الفلاح تھانے جاکر دعا زہرہ کے اغواکا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرایا، کیس کے تفتیشی افسر نے مقدمے کا چالان تاحال جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش نہیں کیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں درج درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ کچھ دن کے بعد ہمیں سوشل میڈیا کے ذریعے پتا چلا کہ ظہیر احمد نے دعا زہرہ سے شادی کرلی ہے۔ تاہم، تاریخ پیدائش کے حساب سے نکاح کے وقت دعا زہرہ کی عمر 14 سال سے کم تھی لہٰذا دعا اور ظہیر احمد کی 17 اپریل کو ہونے والی شادی غیر قانونی قرار دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: دعا زہرہ نے اپنے والد کیخلاف ہی عدالت میں کیس کردیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








