حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عیارانہ اضافہ کرتی ہے،مرتضیٰ وہاب

تازہ ترین

تازہ ترین

murtaza wahab news conference in karachi

کراچی:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ، ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں سندھ حکومت کے ترجمان مشیرقانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عیارانہ اضافہ کرتی ہے۔

پہلے اوگرا زائد قیمت کی سمری ارسال کرتی ہے اور اسکے بعد کپتان اوگرا کی سمری کا کچھ تناسب سے اضافے کی منظوری دے دیتے ہیں اس بار بھی اوگرا نے گیارہ روپے فی لیٹر اضافے کی سمری کپتان کو بھیجی۔

سندھ حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جس کے بعد حسب معمول کپتان نے اوگرا کی سمری سے کچھ تناسب کم کرکے اضافہ کردیا، اب عوام انکی یہ مکارانہ چالیں جان چکے ہیں۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ اضافے کے بعد نااہل ترجمان واہ واہ کرتے ہیں کہ کپتان نے اوگرا کی سمری کو مسترد کرکے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم اضافہ کیا ہے۔

مشیر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ ڈھونگ اب سب کے سامنے کھل چکا ہے، مہنگائی کے اس دور میں یہ اضافہ عوام پر ظلم کے مترادف ہے حکمرانوں کو عوام کی پریشانیوں سے کوئی سروکار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیا یہی کپتان کا عوام سے وعدہ تھا یہ کہتے تھے کہ عوام کو ریلیف دینگے کیا یہی ریلیف ہے کہ عید سے چند روز قبل ساڑھے پانچ روپے فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کو اقامے کی نہیں مامے کی وجہ سے نکالا، شہباز گِل

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات بنیادی ضروریات کی اشیاء پر بھی پڑینگے خدارا عوام کے غیض و غضب سے بچیں اور ظالمانہ اضافہ فی الفور واپس لیا جائے۔

Related Posts