اسلام آباد:وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گِل نے کہا ہے کہ نواز شریف کو اقامے کی نہیں مامے کی وجہ سے نکالا گیا۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مریم نواز نے اپنی تقریر میں مضحکہ خیز باتیں کیں،وہ بار بار کہتی ہیں کہ میری رگوں میں کشمیر کا خون ہے لیکن آپ لوگ پہلے دن سے کشمیریوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا ماما وہ تھا جس نے لندن فلیٹ خرید کردئیے اور نواز شریف لندن فلیٹ کا کوئی بھی ثبوت دینے میں ناکام رہے ہیں۔
نواز شریف لندن فلیٹ کے ثبوت کے نام پر قطری خط پیش کرتے تھے۔شہباز گل نے کہا کہ نواز شریف نے حریت کانفرنس کے رہنماؤں سے ملاقات سے انکار کیا تھا۔
بھارتی سرمایہ کار سجن جندال کو مری والے گھر بلایا اور قومی سلامتی کے اداروں کو بھی اعتماد میں نہیں لیا تھا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کبھی کلبھوشن یادیو کا نام نہیں لیا۔
نواز شریف نے وزارت خارجہ اپنی جیب میں رکھ کر کھلی چھٹی دے دی وہ اپنی شوگر ملز کے لیے بھارتیوں کو بغیر ویزے لاتے رہے۔
مزید پڑھیں: اب نواز شریف اکیلا نہیں، اس کی بیٹی سپاہی بن کر ساتھ کھڑی ہے، مریم نواز
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








