لاہور:قائداعظم ٹرافی کے چوتھے راؤنڈ کے تیسرے دن کا کھیل آج مکمل ہو گیا۔
ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں، بلوچستان کے 31 سالہ نجیب اللہ نے پانچ وکٹیں حاصل کیں اور سدرن پنجاب کو 330 پر آؤٹ کیا۔ سدرن پنجاب نے آج صبح بلوچستان کے 346 کے جواب میں دو وکٹ پر 109 پر دوبارہ کھیل شروع کیا۔
تیسرے دن کے اختتام پر بلوچستان نے ایک وکٹ پر 36 رنز بنا لیے ہیں۔
فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں، سرمد بھٹی کی ناقابل شکست سنچری اور فیضان ریاض، مبصر خان اور عمر امین کی نصف سنچریوں کی بدولت سنٹرل پنجاب کے 509 رنز نو وکٹ پر ڈکلیئر ہونے کے جواب میں ناردرن نے چار وکٹوں پر 425 رنز بنائے۔ ناردرن نے ایک وکٹ پر 107 پر اپنے دن کا آغاز کیا تھا۔
مزید پڑھیں:کرکٹ ایسوسی ایشنز کے چوتھے راؤنڈ کے تیسرے دن کا کھیل مکمل
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں، 51 اوورز میں دو وکٹوں پر 214 رنز کے اوور نائٹ سکور پر اپنی پہلی اننگز دوبارہ شروع کرتے ہوئے، سندھ نے 137 اوورز میں نو وکٹوں پر 489 رنز بنا لیے ہیں۔ سعود شکیل اور عمیر بن یوسف نے سنچریاں اسکور کیں۔ خیبرپختونخوا کی جانب سے ساجد خان اور احسان اللہ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








