اسلام آباد: پاکستان کا نام رواں ہفتے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت پر نظر رکھنے والے ادارے فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا قوی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
فیٹف کا اجلاس پیرس میں منگل سے ادارے کے نو منتخب صدر راجا کمار کی سربراہی میں منعقد کیا جائے گا، راجا کمار 21 اکتوبر کو ایک پریس کانفرنس میں اہم فیصلوں کا اعلان کریں گے جس میں پاکستان کو توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ پاکستان کا نام ساڑھے چار بعد سال بعد گرے لسٹ سے باہر ہوجائے گا۔
ان کے مطابق فیٹف کا پروٹوکول ہے کہ کسی ملک کو گرے لسٹ سے نکالنے کے لیے پہلے آن سائٹ دورے کا اہتمام کیا جاتا ہے، بعد میں رپورٹ تیار کی جاتی ہے، جس کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے گا۔
رواں سال جون میں ہونے والے اجلاس میں ایف اے ٹی ایف نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان نے اس کے تمام 34 پوائنٹس پر کافی حد تک عمل کر لیا ہے۔اس سے توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ پاکستان کا نام فیٹف کی گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 193پوائنٹس کی کمی
اس حوالے سے فیٹف ٹیم کے پاکستان کے تصدیقی دورے کا بھی اعلان ہوا تھا، پاکستان کا دورہ ایف اے ٹی ایف کے ذیلی ادارے ایشیا پیسیفک گروپ نے اس سال اگست اور ستمبر میں کیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








