کوئٹہ، کھیل کے دوران ہینڈ گرنیڈ پھٹ گیا، 3معصوم بچے جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

کوئٹہ، کھیل کے دوران ہینڈ گرنیڈ پھٹ گیا، 3معصوم بچے جاں بحق
کوئٹہ، کھیل کے دوران ہینڈ گرنیڈ پھٹ گیا، 3معصوم بچے جاں بحق

کوئٹہ:نواحی علاقے خروٹ آباد میں کھیل کے دوران اُٹھائے گئے دستی بم کے دھماکے کے نتیجے میں 3بچے جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق بچوں کی لاشوں کو بولان میڈیکل کمپلیکس (بی ایم سی) اسپتال منتقل کردیا ہے۔ بچوں کو ہینڈ گرنیڈ کہاں سے ملا یہ معلوم کرنے کے لئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کے مطابق، دھماکے کے نتیجے میں 3مزید افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، اُن کا مزید کہنا تھا کہ پولیس واقعے کی جگہ پر پہنچ چکی ہے اور دھماکے کی نوعیت کا جائزہ لیا جارہا ہے، زخمی ہونے والے بچوں کا اسپتال میں بہترین علاج کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ جنوری میں پشاور میں بھی اسی طرح کا واقعہ پیش آیا تھا جب خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت کے زنگالی علاقے میں دو بچے دستی بم سے کھیلتے ہوئے جاں بحق ہوگئے تھے۔

دھماکے کے نتیجے میں دیگر تین افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ بچوں کو ہینڈ گرنیڈ ملا تھا جو حادثاتی طور پر پھٹ گیا۔

مزید پڑھیں: ٹک ٹاک نے ایک اور زندگی داؤ پر لگادی، نوجوان ندی میں جا گرا، تلاش جاری

Related Posts